صدر پیوٹن اور شنزوایبے کی ملاقات جمعرات کو ہوگی: روسی صدارتی مشیر

ماسکو (اے پی پی) روس کے صدارتی مشیر نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن جاپان کے وزیرِاعظم شِنزو ابے سے آئندہ جمعرات کو ولادی ووستوک میں مذاکرات کریں گے۔صدارتی مْشیر یْوری اْشاکوف نے روسی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دونوں رہنماء مشرقی اقتصادی تعاون فورم کے موقع پر علیحدہ ملاقات کریں گے۔اْنہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماء دوطرفہ تعاون اور امن سمجھوتے کے مذاکرات کے انتہائی حسّاس معاملے سے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن