کراچی(نوائے وقت رپورٹ)ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے مفاد کیلئے مصطفی کمال، خالد مقبول صدیقی کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، ہم کراچی میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑیں گے، ہم کشمیر کی جدو جہد کا ہر اول دستے ہوں گے۔میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو خود نہیں معلوم اس کو کون چلارہا ہے، پارٹی میں کیے گئے اقدامات وہ آمرانہ تھے، ایم کیو ایم کے جو نادان دوست تھے ایک ایسا اقدام کیا جو درست نہ تھا، ایم کیو ایم والوں کس کے کہنے پر مجھ سے جان چھڑائی پتہ نہیں۔فاروق ستار نے کہا ہے کہ میئر نے جو کیا وہ ستم بالائے ستم تھا،میئر نے ایم کیو ایم کا ٹائی ٹینک ڈبو دیا، انہوں نے فل ٹاس بال کرائی جس پر چوکا چھکا لگا، نہ کچرا اٹھا نہ صفائی ہوئی سب تماشہ تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کمیشن کا مشورہ دیا کہ کچرا، سیوریج، کے فور اور کراچی کو 600 ارب دیئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مئیر سمیت تمام پارٹی اراکین کو کراچی کیلئے متحد ہونا پڑے گا، نعمت اللہ ، مصطفی کمال ، مرتضی وہاب ، ناصر شاہ سب آگے آجائیں۔انہوں نے کہاکہ بارشوں کے بعد کراچی کی تباہی کی ذمہ دار تمام حکومتی ادارے ہیں، میری خواہش تھی عمران خان کراچی آتے اور صفائی مہم کا جائزہ لیتے ۔