کراچی میں ضلعی حکومت کے لوگ خود کچرا پھینک رہے ہیں: وفاقی وزیر علی زیدی

کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کسی مہم کے ذریعے کراچی کا کچرا صاف نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نالے صاف کرنے کا یہ مقصد تھا کہ عوام کے گھروں میں پانی نہ جائے۔ نالوں کی صفائی کے لئے ایف ڈبلیو او کو ذمہ داری دی۔ کراچی کے نالوں میں کچراکون ڈال رہا ہے، اس کے ثبوت میرے پاس ہیں۔ میئر کراچی کے ماتحت لوگ ان سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ نالے صاف کرنے میں ساڑھے 6 کروڑ روپے لگے۔ البتہ ناصرشاہ کہتے کہ ہیں میں نے وسیم اختر کو 50 کروڑ روپے دیے۔ سٹی حکومت کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اپنے لوگ کچرا ڈال رہے ہیں۔ حالان کہ ہم نے کچراصاف کردیا تھا مگر وہاں دوبارہ کچرا پھینکا گیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بحریہ ٹائون کی ٹیموں کے ساتھ میں نے صفائی کی تھی۔ علی زیدی نے کہا کہ کراچی 11 گاربیج ٹرانسفراسٹیشن نہیں ہیں۔ صرف 5 گاربیج ٹرانسفراسٹیشن ہیں،11کا دعوی غلط ہے۔ اگر گاربیج ٹرانسفراسٹیشن نکل آئے، تومیں مستعفی ہوجائوں گا۔

ای پیپر دی نیشن