ایٹمی معاہدے پر علمدرآمد میں کمی کا تیسرا مرحلہ عنقریب شروع ہوگا : ایران

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے تیسرے مرحلے پر عملدرآمد کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔قومی سلامتی کے پارلیمانی کمیشن کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگومیں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اگر یورپی ملکوں نے5ستمبر تک ایٹمی معاہدے کے حوالے سے عملی اقدامات انجام نہ دیئے تو ایران تیسرے مرحلے کے اقدامات کا اعلان کرے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک اپنے وعدوں پر عمل کریں تو ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے تیسرے مرحلے کو روکا جا سکتا ہے۔محمد جواد ظریف نے ایران کے صدر اور ان کے فرانسیسی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے کبھی مذاکرات کا سلسلہ ترک نہیں کیا ہے

ای پیپر دی نیشن