امارات نے فلسطینیوں کو دھوکہ دیا عالم اسلام سے غداری کی: خامنہ ای

تہران (اے پی پی‘ نیٹ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرکے عالم اسلام سے غداری کی اور فلسطینیوں کو دھوکا دیا۔ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر متحدہ عرب امارات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا امارات کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ زیادہ عرصے نہیں چل سکے گا لیکن متحدہ عرب امارات پر یہ بدنما داغ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جنہوں نے صیہونی حکومت کو مشرق وسطیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دی اور مظلوم فلسطینیوں کے دکھوں کو بھول گئے۔ عرب امارات کا یہ اقدام ہمیشہ کے لئے رسوائی کا باعث بنے گا، مجھے امید ہے وہ خواب غفلت سے جاگیں گے اور اپنے کئے ہوئے کام کی تلافی پر مجبور ہوں گے۔ ادھر ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ مختلف شعبوں خاص طور سے تجارتی و اقتصادی تعلقات کا فروغ ایرانی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کی تقویت کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے تہران میںایک اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ علاقے کی قوموں کے تاریخی و ثقافتی بندھن، پڑوسی ملکوں کے درمیان تعاون کے زیادہ سے زیادہ فروغ اور علاقے کی قوموں اور حکومتوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے ایک مستحکم بنیاد ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران ہمیشہ پڑوسی، دوست اور برادر ملکوں کے ساتھ رہا ہے اور وہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دو طرفہ و علاقائی تعلقات کی توسیع کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...