اسرائیل کی شامی فوج، اتحادی فورسز کے ٹھکانوں پربمبماری، 11 افراد جاں بحق

Sep 02, 2020

دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک)شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی بمباری سے ایک شہری سمیت11 افراد جاں بحق ہوگئے۔سیریئن آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ روز کی گئی اسرائیلی بمباری میں جاں بحق ہونے والوں میں شامی فورسز کے 3 اہلکار اور اتحادی فورسز کے 7افراد ایک خاتون بھی شامل ہیں۔حملے میں دمشق کے جنوب میں شامی فوج اور اتحادی فورسز کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز شام کے سرکاری خبررساں ادارے نے بھی دمشق میں اسرائیلی حملے کی تصدیق کی تھی۔

مزیدخبریں