انڈین فوج نے گذشتہ ماہ خاتون سمیت 20 کشمیری شہید،328 گرفتار  کئے: رپورٹ

Sep 02, 2020

سرینگر (اے پی پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ کے دوران دو لڑکوں اور ایک خاتون سمیت 20کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے منگل کو جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دونوجوانوںکو جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا ۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پرآنسو گیس ، گولیوں اور پیلٹ گنز سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 92 نوجوان شدید زخمی ہو گئے جبکہ 328 شہریوںکو جن میں بیشتر نوجوان ، کارکن اور طلباء شامل تھے کو گرفتار کرلیاگیا۔ ان میں سے اکثر کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کئے گئے ۔ فوجیوں نے گزشتہ ماہ کم سے کم 5 خواتین کی بے حرمتی کی اور 8 گھروں اور عمارتوںکو تباہ کردیا یا نقصان پہنچایا۔غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں صرف تین دنوں میں 10 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کاقتل مقبوضہ علاقے میں فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے غیر انسانی سلوک کا واضح ثبوت ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق مودی کی فسطائی حکومت نے ماورائے عدالت قتل ،جبری نظربندیاں اور دوران حراست گمشدگیوں جو کہ مقبوضہ علاقے میں روز کا معمول بن چکا ہے کے ذریعے کشمیریوں سے زندہ رہنے سمیت تمام حقوق چھین لئے ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال دفعہ 0 37 کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میںانسانی حقوق کی پامالیوں میںتشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور بھارتی فوجی خواتین اور بچوںکو بھی نہیں بخش رہے اور انہیں بھی بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کرونا وائرس کے نام پر مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور الجزیرہ اور بی بی سی جیسے بین الاقوامی ذرائع ابلاگ کو جموں و کشمیر کی صورتحال کے بارے میں سچ سامنے لانے پر ہراساں کررہا ہے۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میںنہتے کشمیریوں پربھارت کے مظالم کا سخت نوٹس لے ۔جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں ایک بس دریائے چناب میں گرنے سے 9 افراد کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیر کی شب ضلع کے علاقے مہر میں ایک منی بس ہائی وے سے پھسل کر دریائے چناب میں جاگری جس سے نو افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں