گورو گرنتھ کا 417واں پرکاش  جوش و خروش سے منایا گیا

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) گورو گرنتھ کے پہلے پرکاش کی خوشی میں سکھ کیمونٹی نے گورودوارہ بال لیلا سے گورودوارہ جنم استھان تک نگر کیرتن (جلوس) نکالا گیا۔ جلوس میں سینکڑوں سکھ مردو خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ سکھ مذہب کی مقدس کتاب گورو گرنتھ کا 417 واں پرکاش مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا۔ یکم ستمبر 1604 کو سکھ مذہب کے پانچویں گورو گورو ارجن دیو جی نے گورو گرنتھ کی پڑھائی کا پہلی بار باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ جلوس میں پھولوں سے لدی ہوئی چاندی کی  ایک پالکی میں سکھوں کی مقدس مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب رکھی ہوئی تھی اور اس دوران  شرکا ء جلوس  "جو بولے سونہال "  ـ ست سری اکال ـ " اور واہ گوروجی کا خالصہ "  " واہے گورو جی کی فتح " کے ـ نعرے لگاتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن