زرداری اور فریال سمیت تمام ملزموں پر 9ستمبر کو فردِ جرم عائد کی جائیگی

Sep 02, 2020

اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی،عدالت نے حکم دیا ہے کہ9ستمبر کو تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت تمام ملزمان پر 9ستمبر کو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔منگل کو میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کی۔احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ایک دن کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے حکم دیا کہ 9ستمبر کو تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی، اس موقع پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔

مزیدخبریں