میاں چنوں: ناجائز تعلقات کا شبہ، نوجوان   پرتشدد،منہ کالا ،جوتوں کا ہار پہنا کر گھماتے رہے

Sep 02, 2020

میاں چنوں (نامہ نگار) نا جائز تعلقات کے شبہ پر وسیم اکرم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا منہ کالا کرکے جوتوں کا ہار پہنا کر گلیوں میں گھماتے رہے۔ متاثرہ شخص نے تھانہ چھب کلاں میں درخواست دیدی۔ پولیس  نے بتایا ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ پر ملزموں نے یہ حرکت کی ہے۔ درخواست پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں