لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) لاڑکانہ کے قریب پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو عدالت آتے ہوئے قتل کردیا گیا۔مقتول جوڑے نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اوردونوں سیشن کورٹ قمبر میں تحفظ کی درخواست دینے کے لیے آرہے تھے کہ گولیوں کا نشانہ بن گئے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار تین ملزمان نے زینت اور اس کے شوہر اللہ بخش قمبرکو وگن روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں افراد پر فائرنگ زینت کے رشتے داروں نے کی ہے۔