اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف نے سینیٹر آصف کرمانی کو ٹیلی فون کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔اور آصف کرمانی کو ارکان پارلیمنٹ سے رابطے کی ہدایت کی۔ سینیٹر آصف کرمانی نے ارکان پارلیمنٹ سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ آصف کرمانی نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز سے رابطے میں ہوں۔ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق عمل کر رہا ہوں۔