جولائی میں بنکوں نے نجی شعبہ کو 225.29 ارب روپے کے قرضے جاری کئے: سٹیٹ بنک

اسلام آباد (اے پی پی) جولائی 2020ء کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران بینکوں کی جانب سے 225.29 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جون 2020ء کے دران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ اور انفرادی طور پر 214.02 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے۔ اس طرح جون 2020ء کے مقابلہ میں جولائی 2020ء کے دوران نجی شعبہ اور انفرادی طور پر قرضوں کی فراہمی میں 11.27 ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ایس بی پی کے مطابق جولائی 2020ء کے دوران انفرادی سطح پر بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاروں کو 11.27 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ یہ قرضہ جات سٹاک ایکسچینج میں مختلف کمپنیوں کے حصص خریدنے کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ کووڈ۔19 کی وبا کے بعد سٹاک ایکسچینج میں ادویہ سازی، تیار ملبوسات، کھاد اور تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...