موسم خریف کی دالوں کا سفری  سیمینار زرعی سائنسدانوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے،ڈاکٹر عظیم خان

اسلام آباد (نا مہ نگار) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر عظیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت شروع کئے جانے والے دالوں کے پیداواری فروغ میں اضافے کے قومی منصوبے کا بنیادی مقصد تمام صوبوں میں دالوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے معیاری بیج کی فراہمی ، دالوں کی مشینری کی فراہمی، دالوں کے لئے بہتر اقسام کی تیاری ، بنیادی بیج کی ترقی کا نظام تحقیقاتی فارمز میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیاں اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی شامل ہیں نیز دالوں کی ایسی اقسام کی پیداوار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے جو کہ ہر لحظہ بدلی ہوئی آب و ہوا اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر زیادہ پیداوار کی حامل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر محمد عظیم خان نے موسم خریف کی دالوں (ماش، مونگ ، لوبیا) کے سفری سیمینار برائے سال 2020 کے آغاز کے موقع پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کیا ۔ی ڈاکٹر محمد منصور جوئیہ، نیشنل کوآرڈینیٹر / پراجیکٹ ڈائریکٹر (دالیں) پی اے آر سی نے کہا کہ دالوں کا سفری سیمیناردالیں  کاشت کرنے والے کسانوں اور زرعی سائنسدانوں کی باہم ملاقات کا ایک بڑا ذریعہ ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن