ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)بلدیاتی انتخابات کے انعقادکیلئے الیکشن کمشن نے اپناکام شروع کررکھا ہے،موجودہ حکومت عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل کر نے کے معاملہ میںگہری دلچسپی رکھتی ہے،جس کیلئے بلدیاتی انتخابات کاانعقادوقت کی اہم ضرورت ہے،پی ٹی آئی کے تنظیمی معاملات کوقواعدوضوابط کی روشنی میںچیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی اپنی متحرک ٹیم کے ہمراہ بڑی تیزی کے ساتھ مکمل کیئے جارہے ہیں،اوربلدیاتی انتخابات کے انعقادکے موقع پرحکومت مخالف سیاسی جماعتوںکوپی ٹی آئی کی عوامی اورسیاسی قوت کاایک بارپھرواضح طو ر پرا ندازہ ہوجائے گا،کہ وزیراعظم عمران خان کی ز یر قیا دت پی ٹی آئی کس قدرمقبول عوامی اورمضبوط سیاسی جماعت ہے،وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آ مدہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کے نظریاتی ور کر زکوبطورامیدوارمیدان میںلانے کے فیصلہ نے بھی پی ٹی آئی کے بنیادی سرگرم کارکنان میںنیاجوش و جذبہ پیداکردیاہے،ان خیالات کااظہارصوبائی پار لیمانی سیکرٹری پنجاب ملک تیمورمسعوداکبرنے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی سردارزبیرمحمودخان کی رہائش گاہ پرخصوصی استقبالیہ تقریب کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرحاجی ناظم خان ،ملک محمداعجاز،حاجی بشیرمشتاق،شیخ عمرسلیم،ملک وقا ص نوازکشمیری بھی موجودتھے،ملک تیمورمسعودنے حاجی ناظم خان کی طرف سے لائیوسٹاک کے شعبہ میںخصوصی دلچسپی کے حوالے سے پنجاب حکومت کی ذمہ داریوںکی بابت کیئے گئے سوال کے جواب میںبتایاکہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان بالخصوص پنجاب بہترین زرعی پیداوارکاحامل ملک ہے ،اور یہاںمویشی پال سکیموںکیلئے حکومتی سطح پرزمیند ار و ںاورکسانوںکوآسان شرائط پرقرضے بھی دیئے جار ہے ہیں،تاکہ مویشی پال سکیموںمیںزیادہ سے زیا د ہ فائدہ حاصل کیاجاسکے،انہوںنے کہاکہ اس معا ملہ میںصوبائی سطح پرمزیدبات کی جائیگی،تاکہ لا ئیو سٹاک کے شعبہ میںمزیدترقی حاصل کی جاسکے، انہو ںنے مزیدکہاکہ آٹے اورچینی کی مصنوعی قلت پید اکرکے من مانے نرخوںپرآٹے چینی کی فروخت کر نے والے تاجراوردوکاندارمعاشرے کے تمام طبقا ت کودوطرفہ نقصان سے دوچارکررہے ہیں،انہو ں نے کہاکہ اس نوعیت کے تمام ترمعاملات حکومت کے علم میںہیں،اوراس سلسلہ میںاصلاح احوال کی خاطرموثراقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک تیمور مسعودنے تقریب کے میزبان سردارزبیرمحموداور حا جی ناظم خان کی پی ٹی آئی کے حوالے سے ہمیشہ سرگرم کرداراداکرنے کے عمل کوسراہا،اورکہاکہ پرخلو ص اندازمیںپارٹی کومضبوط کرنے کیلیئے جولیڈر بنیا دی کرداراداکرتے ہیں،وہی لوگ سیاسی جماعتو ںکا حقیقی سرمایہ ہواکرتے ہیں،انہوںنے سردارزبیر محمودخان کی تاجروںکے پلیٹ فارم اورپی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے دی جانے والی خدمات کوسراہا،اوراپنے مکمل تعاون کایقین دلایا۔