سید فخر امام کی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے گھرآمد،بھائیوں کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق،سید فخر امام وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز احمد شاہ کے گھر گئے اور ان سے ان کے بھائیوں پیر طارق احمد شاہ اور پیر حسن احمد شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائیوں کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن