متنازعہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو  نے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کردیئے‘ بی بی سی: پاکستان کی مذمت

Sep 02, 2020

پیرس،اسلام آباد(بی بی سی+نوائے وقت رپورٹ)متنازعہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کردیئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق توہین آمیز خاکے وہی ہیں جن کے ردعمل میں 7 جنوری 2015 کو اس میگزین پر حملہ کیا گیا تھا۔ دوبارہ اشاعت ایسے موقع پر کی گئی ہے جب حملہ کرنے والے 2 بھائیوں کو مبینہ طور پر مدد فراہم کرنے والے 14 افراد کے خلاف آئندہ بدھ سے مقدمے کا آغاز ہورہا ہے۔ادھر پاکستان نے مذمت کر دی،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ایسے سوچے سمجھے منصوبے کا مقصد اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنا ہے،اس عمل کو پریس یا اظہار رائے کی آزادی کا جواز نہیں بنایا جا سکتا، ایسے سرگرمیوں سے دنیا میں امن،بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچتا ہے۔

مزیدخبریں