وزیراعظم حواریوں کی جیب بھر رہے، غریب عوام پر ہر روز بوجھ لادا جا رہا ہے: شہباز شریف

Sep 02, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم آٹا، گندم، چینی، دوائی، پٹرول چوری سے حواریوں کی جیب بھر رہے ہیں جبکہ غریب عوام پر ہر روز مزید بوجھ لادا جا رہا ہے۔ اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ لاہور کے چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ  کی قیادت میں چار رکنی وفد ماجد ظہور‘ عمران گورایہ سمیت دیگرسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں مجرمانہ تاخیر کی۔ معیشت، کاروبار، روزگار ٹھپ ہے اور حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا کر عوام سے جینے کا حق چھین چکی ہے۔ ہمیں عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی برداشت نہیں۔

مزیدخبریں