خان پور(نمائندہ خصوصی) رہنما مسلم لیگ (ن) ارشد رحمانی نے بتایا کہ مہنگائی بیروزگاری میں اضافے نے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوںکا پول کھول دیا ہے دو سالوںمیں اتنا قرضہ چڑھ گیا کہ عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی حمایت ملنے کے باوجود بھی عمران خان حکومت چلانے میں ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر آدمی خوشحال ہو گا لیکن ایسا نہیں ہوا اُلٹا عام آدمی مہنگائی بے روزگاری کے باعث خود کشی کرنے پر مجبور ہو چکا ہے۔