عمان (اے پی پی) صحافیوں کے حقوق کی علم بردار تنظیموں نے اردن کے زیرِ حراست کارٹونسٹ ایماد حجاج کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،انھیں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دو طرفہ تعلقات قائم کرنے پر ان کے بنائے گئے ایک طنزیہ خاکے کی اشاعت کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔اس خاکے میں عرب امارات کے رہنما کو دکھایا گیا ہے کہ ان کے ہاتھ میں ایک فاختہ ہے جس پر اسرائیل کا پرچم بنا ہوا ہے اور ان کے چہرے پر ایک سفید دھبہ دکھائی دیتا ہے جس پر ایف35 لکھا ہوا ہے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے دو طرفہ تعلقات کے معاہدے کے باوجود امریکی جنگی جہاز ایف35 کی اردن کو فروخت کی مخالفت کی ہے۔
صحافتی حقوق کی تنظیموں کا اردن کے کارٹونسٹ کی رہائی کا مطالبہ
Sep 02, 2020