الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمت کا مشن جاری‘ بازوؤں سے محروم ایم ایس سی فزکس کی طالبہ کو امدادی چیک پیش 

وہاڑی(خبر نگار)الخدمت فاونڈیشن کا انسانی خدمت کا مشن بھرپور طریقہ سے جاری،ضلعی صدر الخدمت فاونڈیشن طارق فاروق بھٹی نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ دونوں بازوؤں سے محروم ایم ایس سی فزکس کی ہونہار طالبہ انیتہ یعقوب کے گھر جاکر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی چیک دیا اس موقع پرضلعی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن میاں ساجد مسعود،ضلعی فنانس ہیڈ مختار احمد بھٹی اور تحصیل صدر زنیر ساجد بھی ان کے ہمراہ تھے دونوں بازوؤں سے محروم طالبہ انیتا یعقوب کو چیک دیتے ہوئے ضلعی صدر طارق فاروق بھٹی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مستحق اور نادار افراد کی امداد اور ان کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ محنتی افراد کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انیتا یعقوب جیسی بیٹیاں ہمارا فخر اور اثاثہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن