بورے والا(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع وہاڑی کے امیر مولانا غلام اللہ محمدی نے اہل تشیع کی طرف صحابہ کرامؓ اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ ذاکر آصف علوی نے صحابہ کرامؓ کے خلاف جو بدزبانی کی ہے وہ کسی طور پر بھی اہلسنت کیلئے قابل برداشت نہیں ہے انکی طرف سے سوشل میڈیا پر مسلسل صحابہ کرام اور اہل بیت کے متعلق تبرہ بازی نے نہ صرف اہلحدیث بلکہ اہلسنت کے تمام مکتبہ فکر کے دلوں کو چھلنی کیا ہے اور ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی مذموم سازش کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ابوہریرہ 259 (ای بی) لاہور روڈ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں ضلعی ناظم اعلیٰ ابو تراب،ناظم اعلیٰ بورے والا حافظ شہباز خورشید،سینئر نائب امیر بورے والا حافظ مقصود گجر،ناظم مالیات عبدالستار شاہد،ضلعی صدر اہلحدیث یوتھ فورس رانا راشد علی،ضلعی سرپرست یوتھ فورس عبدالحمید جاوید،تحصیل نائب صدر یوتھ فورس عبدالغفار کھوکھر،سٹی صدر یوتھ فورس عبدالزاق بھولا،ناظم تبلیغ حافظ نعمت اللہ اور دیگر راہنماء بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسے اسلام دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔