وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر پنجاب میں آٹے کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کے لیے 5 ارب روپے ماہانہ سبسڈی دی جا رہی ہے جس کے نتیجہ میں عوام کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 430 روپے جبکہ 20 کلو کا تھیلا 860 میں ہر جگہ اور ہر وقت دستیاب ہو گا تاہم عدم دستیابی کی صورت میں ہیلپ لائن 0800-60606 پر یا متعلقہ اسسٹنٹ و ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ سستے آٹے کی فراہمی کے لیے حکومت 17 ہزار ٹن سے زائد گندم روزانہ کی بنیاد پر فلور ملز کو فراہم کر رہی ہے۔ عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدام بلاشبہ قابل تحسین ہے تاہم دیگر اشیاء خورد و نوش اور بنیادی ضروریات زندگی کے لیے بھی ریلیف کی فراہمی ضروری ہے۔
آٹے کی سستے داموں فراہمی
Sep 02, 2020