کراچی(نیوز رپورٹر) 10محرم نواسہ رسولﷺ سیدنا حضرت حسین ؓ کا یوم شہادت اور عشرہ فاروق و حسین ؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا تمام انسانی مسائل و مشکلات کا حل قرآن و سنت رسولﷺ اور اتباع دین میں ہے۔ماہ محرم باطل قوتوں کے خلاف جذبہ حسینی پیدا کرنے کا درس دیتا ہے،دشمن مذہبی و لسانی ودیگر تعصبات کے ذریعے سے وطن عزیز کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،تمام دینی جماعتیں ان سازشون کو متحد ہوکر نا کام بنائیں، ان خیالات کا اظہارصدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، علامہ رب نواز حنفی، علامہ تاج محمد حنفی،سیدمحی الدین شاہ،مولاناعمرمعاویہ ،مولاناعادل عمر،مولاناشکیل فاروقی،مولاناعبدالرافع شاہ بخاری و دیگر لانڈھی،شاہ فیصل کالونی،لیاری ،جمشیدٹائون،نارتھ ناظم آباد،بلدیہ ٹائون،میں عشرہ فاروق ؓ حسین ؓسیمیناراور کانفرنسزسے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ حضور ﷺ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہیں،صحابہ کرام ؓ اور خلفائے راشدینؓ کی زندگیوں اورخانوادہ رسولﷺ کی قربانیوں کو سامنے رکھ کر چلا جائے تو موجودہ پر فتن دور میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ سیدنا حضرت حسینؓ اور اہل بیتؓ عظام نے میدان کربلا میں قربانیاں دے کر حق اور باطل کے فرق کو ہمیشہ کے لئے واضح کردیا انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا نے اپنی قربانیاں دے کر منافقت اور تقیہ بازی کے تمام راستے بند کردئے،اور اسلام کا پرچم بلندو بالا رکھنے لے لئے جام شہادت نوش کیا علامہ رب نواز حنفی نے کہاکہ ماہ محرم صبر،استقامت اور برداشت کا مہینہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ سیدنا فاروق اعظم ؓ اور سیدنا حسین ؓ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔