رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) مینارٹی ونگ کے ضلعی صدر بابولیل ارام نے کہا ہے کہ عوام سلیکٹڈ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے چھٹکارا چاہتے ہیںجس کو عوامی مسائل اوراسکے حل سے کوئی سروکار نہیں۔ ملک کے مسائل کا حل دیانتدار قیادت میں ہے ۔ اب عوام کے سوچنے اور ظلم و جبر کے اس نظام کے خلاف اٹھنے کا وقت ہے ۔