وزیراعلی سندہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے کئی علاقوں کا فضائی جائزہ 

Sep 02, 2020

نواب شاہ /میرپورخاص/عمرکوٹ / کھپرو / پنگریو (بیورو رپورٹرز/نامہ نگاران)نواب شاہ سے بیورو رپورٹر عاطف ابڑوکے مطابق سائیں سرکار سید مراد علی شاہ سندھ میں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد متاثرہ علاقوں کے دورے پر  جھڈو نوکوٹ پہنچ گئے.پانی کی نکاسی میں وقت لگے گا سائیں سرکار نے متاثرین کو بتا دیاتفصیل کے مطابق سندھ میں ریکارڈ بارشیں ہونے کے بعد سندھ کے کئی علاقے زیراب آگئے بارشوں کی صورتحال کا جائزہ لینے سائیں سرکار اندرون سندھ کے دورے پر جھڈو پہنچے.جہاں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور نوکوٹ برساتی آبی گزرگاہ کے حوالے سے معلومات حاصل کی.جس کے بعد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اس بار2011سے زیادہ بارش پڑی ہے جس کے باعث پانی کی نکاسی میں وقت لگ رہاہے.سندھ میں محکمہ آبپاشی کے حکام کے ساتھ مل کر نکاسی آب کے نالوں کی توسیع اور اس مسئلے کو مستقل حل کیا جائے گا.سندھ میں زیادہ بارشوں کے باعث نکاسی آب کے نالوں میں طغیانی اور علاقے میں سیلابی صورت پیدا ہوئی ہے.متاثرین سیلاب کی بحالی اولین ترجیح ہے.صورت حال بہتر ہونے کے بعد محکمہ آبپاشی کے حکام کے ساتھ مل کر نکاسی آب کے نالوں کی توسیع اور اس مسئلہ کا مستقل حل نکالیں گے.تاکہ آئندہ زیادہ بارشوں کے نتیجے میں نالوں میں طغیانی اور علاقے میں سیلابی کیفیت پیدا نہ ہوسکے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نکاسی آب کے نالوں کیلیے کاشتکاروں نے زمین دینے کا وعدہ کیالیکن زمین نہیں دی. جس کے باعث منصوبہ ویسا نہیں بن سکا۔ صورت حال معمول پر آنیکے بعد نکاسی آب کے منصوبوں سے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کریں گے۔ انکے ہمراہ صوبائی وزیر سندھ انور سیال ایم پی اے میر طارق علی خان تالپور اور ایم پی اے نور احمد بھگڑی بھی موجود تھے علاوہ زیں میرپور خاص سے بیورورپورٹر فرحان علی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کے بعد سندھ بھر میںہونے والے نقصانات کا زالہ کیا جائے گااس مقصد کیلئے میں خود سندھ کے مختلف ضلعوں کا دورہ کررہا ہوںاورکہا کہ جہاں جہاں گھروں اور فصلوںکو نقصان پہنچا ہے اس کے ازالے کیلئے منتخب نمائندوں اور روینیو افسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، ٹنڈوجان محمد ہیلی پیڈ پر کمشنرعبدالوحید شیخ اور ڈپٹی کمشنر زاہدحسین میمن نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہروں سے بارش کے پانی کی نکاسی مشینوں کے ذریعے کی جارہی ہے اور کئی دیہات جو زیر آب گئے ہیں وہاں کے پانی کی نکاسی کیلئے مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں صوبائی وزراء سید ناصرشاہ، ہری رام کشوری لال،امدادپتافی ،ایم این اے غلام علی، شمیم آراء  پنہور،ایم پی اے نوراحمد بھرگڑی، چیئرمین ضلع کونسل میر انورتالپور، صدر ضلع بدین رمضان چانڈیو اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں