قومی کھیل ہاکی میں مایوسیوں  کا دور ختم ہوگیا‘ آصف باجوہ

لاہور(وائس آف ایشیا )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی میں مایوسیوں کا دور ختم ہوگیا اور اب اچھا وقت شروع ہونے ولا ہے، قومی کھیل کی ترقی کے لیے ضروری آئینی ترامیم کی جائیں ،پی ایچ ایف آئندہ کانگریس اجلاس سے پہلے پی ایچ ایف وفد دوبارہ وزیر اعظم سے ملاقات کرکے مجوزہ پلان پیش کرے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف باجوہ نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ہاکی ہائی پرفارمنس سینٹرز سمیت ایک سینٹر آف ایکسی لینسی بنایا جائے گا جس میں چاروں صوبوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو مزید کوچنگ فراہم کرکے ٹیموں کے لیے زیر غور لایاجائے گا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان سپرہاکی لیگ کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور معاملات طے ہونے پر باضابطہ اعلان کردیاجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...