ایمزون کمپنی کو پارسل ڈلیوری کے لیے ڈرون طیارے استعمال کرنے کی اجازت

Sep 02, 2020 | 11:41

ویب ڈیسک

 امریکا میں ہوابازی کی وفاقی انتظامیہ کے مطابق ایمزون کمپنی نے اپنے ڈلیوری ڈرون طیاروں کے آپریشن کے لیے منظوری حاصل کر لی ہے، اس اہم پیش رفت کے نتیجے میں ایئر پرائم کے زیر انتظام مذکورہ ڈرون (بغیر انسان کے چلنے والے) طیاروں کے استعمال کے ذریعے اپنی ڈلیوری کے دائرہ کار کو وسیع کر سکے گی۔وفاقی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اب امازون کمپنی کے چھوٹے ڈرون طیاروں کو پارسلوں کے پیکٹ لے کر جانے کی اجازت ہو گی۔

دنیا کے سب سے بڑے آن لائن سٹور ایمزون کا کہنا ہے کہ وہ ہوابازی کی وفاقی انتظامیہ کی جانب سے جاری سرٹفکیٹ کو صارفین تک ڈلیوری جانچنے کے آغاز کے لیے استعمال میں لائے گی۔ کمپنی نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں بھرپور تربیت حاصل کی گئی ہے اور اس بات کی تفصیلی دلائل پیش کیے گئے ہیں کہ ڈرون طیاروں کے ذریعے ڈلیوری کا آپریشن محفوظ ہو گا۔

مزیدخبریں