بحرین، ہزاروں رضاکار کورونا وائرس بارے چینی ویکسین کے ٹرائل کے لیے تیار

 بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہزاروں رضاکاروں نے کورونا وائرس بارے چینی ویکسین کے ٹرائل کے لیے خود کو پیش کردیا۔منامہ کے زیورات اور کتابوں کی نمائش بارے معروف مرکز میں ایک تقریب کے دوران ان رضاکاروں نے خود کو ویکسین ٹرائل کے لیے پیش کیا،چینی دوا ساز کمپنی ساﺅنوفرام نے ایک ماہ قبل متحدہ عرب امارات میں 15 ہزار کے قرےب افراد پر وےکسےن کی اسی طرح کی آزمائش شروع کرنے کے بعد اگست میں بحرین میںکورونا ویکسین کی جانچ شروع کی تھی،اب بھی صحت مند مردوں اور خواتین کی ویکسین کی افادیت اور حفاظت کی جانچ کے لیے رضاکاروں کی حیثیت سے بھرتی کی جارہی ہے ۔امریکی نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق آزمائش آئندہ جولائی میں ختم ہونے جبکہ مجموعی تحقیق کا عمل ستمبر 2021ءتک مکمل ہونے کی پیش گوئی کی جارہی ہے ۔یاد رہے کہ اس وبائی مرض کے خاتمے لیے اس وقت دنیا بھر کے 30 سے زائد ویکسینز کا تجربہ کیا جارہا ہے، بحرین میں ہونے والے ٹرائلز کے بعد محققین اس بات کا جائزہ لیں گے کہ ویکسین کی دو خوراکیں کھانے کے بعد کتنے مرےضوں مےںبہتری آئی ہے اور ساتھ ہی کسی منفی رد عمل کا جائزہ لےنے مےںمدد گار ثابت ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...