امریکی پائلٹوں نے لاس اینجلس ایئرپورٹ کے قریب پراسرار طور پر جیٹ پیک فلائر کے ساتھ کسی انسان نما کوآسمان پر پرواز کرتے دیکھنے کی اطلاع دی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکن ایئر لائن کے معمول کی پروازوں کے دوران پائلٹوں نے جہاز کے قریب جیٹ پیک فلائر کے پرواز کرنے کی اطلاع دی جس کے ساتھ کسی انسان نما کو اڑتے دیکھا گیا ہے، امریکن ایئر لائنز کے حکام ان دعووں کی تفتیش کر رہے ہیں جس میں پائلٹوں نے ایک ایسے جیٹ پیک فلائر کو دیکھا جو لاس اینجلس کے 900 میٹر اوپر پرواز کر رہا تھا۔ اس واقعے کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن تحقیقات کررہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پہلی بار 1997 ءمیں امریکن ایئرلائن کے پائلٹ نے رپورٹ میں کہا تھا کہ اس نے ایک لڑکے کو جیٹ پیک کے ساتھ پرواز کرتے ہوئے دیکھا ہے، پائلٹ نے 300 گز (274 میٹر) کی اونچائی سے دیکھا تھا۔ اس کے بعد کنٹرول ٹاور نے ممکنہ ہواباز کے عملے کو متنبہ کیا جسے مبینہ طور پر ہوائی اڈے سے 16 کلو میٹر کے فاصلے پر دیکھا گیا تھا۔
امریکی پائلٹوں کی ایئرپورٹ کے قریب جیٹ پیک فلائر کے ساتھ کسی انسان نما کی پرواز بارے اطلاع
Sep 02, 2020 | 15:27