گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید212 کیسز رپورٹ ہوئے,مراد علی شاہ

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران6351نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں کورونا سے متاثرہ مزید212 نئے کیسز سامنے  آئے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس سے مزید6مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اب تک کورونا سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2415ہوگئی ہے۔ بدھ کو صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب تک1018013نمونوں کی جانچ کی جا چکی جبکہ اب تک صوبے میں129827 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید221مریض صحت ہو چکے ہیں جس کے بعد اب تک123605مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت3807مریض زیر علاج ہیں جن میں 3492 گھروں میں ،6آئسولیشن سینٹر ز میں  اور309مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیںجبکہ 140 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 15  مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ بدھ کو سامنے آنے والے 212 کیسز میں سے147 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 67 کے، ضلع شرقی 34،کورنگی 18،  ضلع وسطی 16،ملیر 8 اور ضلع غربی کے 4 نئے کیسز شامل ہیں جبکہ ٹھٹھہ کے  9، بدین 6،سانگھڑ 3، سجاول 3، شہید بے نظیر آباد 3،ٹنڈو محمد خان 2، گھوٹکی 2، جیکب آباد 2،مٹیاری 2، جام شورو1، خیرپور 1، لاڑکانہ 1، میرپورخاص 1، ٹنڈوالہایار 1 اور عمر کوٹ  کا  1  نیا کیس شامل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن