صوبائی وزیر صحت کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا20واں سینڈیکیٹ کا اجلاس ، مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی باقاعدہ تھرڈ پارٹی اویلیویشن کروائی جائے گی:ڈاکٹر یاسمین راشد

   وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت آج فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا بیسواں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شیریں خاور، رجسٹرار منیزہ قیوم،ایم ایس گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر احتشام، ارکان پنجاب اسمبلی ومختلف محکمہ جات کے افسران نے بطور سینڈیکیٹ ممبران شرکت کی۔رجسٹرار نے سینڈیکیٹ اجلاس میں ایجنڈا کے مندرجات پیش کئے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے سینڈیکیٹ کے انیسویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ایسوسی ایٹ پروفیسر آف نیفرالوجی کی ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کی منظوری دی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مختلف ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن کی بھی منظوری دی گئی۔

سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے 12 ملازمین کی ایڈہاک بنیادوں پر دوبارہ بھرتی کی منظوری اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں قانون کے مطابق خالی سیٹوں پر نئی بھرتی کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں گنگارام ہسپتال اور مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کیلئے مالی سال 2020-21کے ایچ ای سی بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کے سول ورک کی پیش رفت کی تفصیلات پیش کی گئیں۔اجلاس میں گنگارام ہسپتال میں سال 2020-21 کیلئے معیاری N-95ماسکس اور سرجیکل ماسکس کی خریداری کیلئے کنٹریکٹ کی بھی منظوری کے علاوہ ٹیکس کنسلٹنٹ کی بھرتی کی منظوری بھی دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کی سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کیلئے سال 2020-21کیلئے کنٹریکٹ کی اجازت دی گئی ہے۔
    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور چیف انجینئر کو معیار پر سمجھوتا نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہاکہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی باقاعدہ تھرڈ پارٹی اویلیویشن کروائی جائے گی۔صوبہ بھر میں بننے والے سات مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔پنجاب کے شعبہ صحت کی ترقیاتی سکیموں میں معیار اور شفافیت کو سوفیصدیقینی بنایاجا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن