صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی مقتول تاجر شبیر حسین کی رھائش گاہ پھول نگر آمد، انصاف کی فراہمی میں اگر کسی نے حائل ہو نے کی کوشش کی تواسے نتائج بھگتنا ہونگے: میاں اسلم اقبال

Sep 02, 2020 | 19:12

 صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال مقتول تاجر شبیرحسین کی رھائش گاہ پھول نگر گئے اور مقتول کے اہل خانہ سے تعزیت وھمدردی کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر نے غمزدہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر شبیرحسین کے قتل کے دلخراش واقعہ پر دلی دکھ اور رنج ہوا ہے،واقعہ میں ملوث ملزمان قانون کے مطابق کڑی سزا سے بچ نہیں پائیں گے اورمظلوم خاندان کو ہر قیمت پر انصاف ملے گا۔صوبائی وزیر آلہ قتل کی برآمدگی کے باوجود گرفتاری نہ ڈالنے پر پولیس پر سخت برہم ہوئے اور ہدایت کی کہ افسوس ناک واقعہ پر انصاف اور قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ غمزدہ خاندان کو انصاف کی فراہمی میں اگر کسی نے حائل ہو نے کی کوشش کی تواسے نتائج بھگتنا ہونگے۔انہوں نے ملزمان کے کریمنلز ریکارڈ کو بھی مثل کا حصہ بنانے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے مقتول کے کمسن بیٹے کو گلے لگا کر دلاسہ دیا۔میاں اسلم اقبال نے مقتول کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ایڈیشنل آئی جی پولیس اعجاز احمد،سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا سکندر خان، ڈی ایس پی پتوکی آصف جوئیہ اور ایس ایچ او عابدجوئیہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں