آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،نیب نے رانا ثنااللہ کو 10ستمبر کو طلب کر لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثنااللہ کو 10ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے لیگی رہنما کو 10 ستمبر کو طلب کیا ہے اور انہیں دن 10 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نیب نے رانا ثنا اللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال 2 جولائی کو اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے رانا ثنا اللہ کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے سکھیکھی انٹرچینج سے گرفتار کیا تھا۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت 10، 10 لاکھ کے مچلکے کے عوض منظور کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن