افغانستان سے اہلکاروں کے انخلاء میں پاکستان کی معاونت،امریکہ کا خراج تحسین

اسلام آباد (نامہ نگار) امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے اہلکاروں کے انخلا سے متعلق امریکی فوجی آپریشن اور خطے میں سفارتی رابطوں میں پاکستان کی معاونت اور حمایت قابل تحسین ہے۔ بدھ کو امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان  سے اہلکاروں کو نکالنے کا امریکی فوجی آپریشن مکمل ہو چکا ہے لیکن ہم خطے میں اپنے سفارتی رابطوں پر توجہ برقرار رکھیں گے۔ امریکہ ان دونوں کوششوں میں پاکستان کی معاونت اور حمایت کو سراہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...