سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) علی گیلانی کی شہادت کے بعد بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ بھارتی فوجی درندے مظلوم کشمیریوں کو دھمکیاں دیتے رہے کہ فوری تدفین کی جائے ورنہ ہم نامعلوم مقام پر تدفین کر دینگے۔ مقبوضہ وادی کی مساجد میں سید علی گیلانی کی نماز جنازہ کے حوالے سے اعلانات ہوتے رہے۔ اس موقع پر مساجد میں آزادی کے نعرے بھی لگتے رہے۔ قبل ازیں بھارتی قابض فوج نے بارہ مولہ سے 4 بھارتی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی درندوں نے اگست میں 18 کشمیری شہید کئے۔