اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گلانی جدوجہد آزادی کا استعارہ تھے۔ سید علی گیلانی نے پوری زندگی جدوجہد آزادی کیلئے وقف کر دی۔ سید علی گیلانی کی جدوجہد بھارتی قبضے کیخلاف عملی مثال تھی۔ سید علی گیلانی کا خواب‘ مشن حق خود ارادیت کے حصول تک زندہ رہے گا۔ وہ جدوجہد آزادی کے سرکردہ لیڈر تھے۔
علی گیلانی کا مشن حق خودارادیت کے حصول تک زندہ رہے گا: جنرل باجوہ
Sep 02, 2021