نوائے وقت نے عوام کے حقیقی مسائل اجاگر کئے: اسد قیصر‘ گوادر سے نوائے وقت ‘ نیشن کی اشاعت پر ایڈیٹر رمیزہ مجید نظامی اور ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے روزنامہ نوائے وقت کی ایڈیٹر رمیزہ مجید نظامی اور ان کی ٹیم و دیگر رفقا کو روزنامہ نوائے وقت ‘ دی نیشن کی گوادر سے اشاعت شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ روزنامہ نوائے وقت نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی، جمہوری اداروں کے استحکام اور نظریہ پاکستان کے تحفظ اور عوام کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ روزنامہ نوائے وقت گوادر مستقبل میں بھی اپنی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے، عوامی مسائل کو اقتدار کے ایوانوں میں پہچانے اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے اللہ تعالی سے روزنامہ نوائے وقت کی ایڈیٹر رمیزہ مجید نظامی‘ ان کی پوری ٹیم کے لیے کامیابیاں اور کامرانیاں عطا کرنے کے لیے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...