وزیر اعظم غریب، نادار اور نچلے طبقے کے درد کا مکمل ادراک رکھتے ہیں: فیاض چوہان

لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان غریب، نادار اور نچلے طبقے کے درد کا مکمل ادراک رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی سے شروع کیا جانے والا احساس پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے ذریعے سکول نہ جا سکنے والے غریب خاندانوں کے بیس ملین سے زائد بچوں کو ماہانہ وظائف دیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پرائمری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سطح کے طالبعلموں کے لیے ملک بھر کے 160 اضلاع میں شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ پاکستان کی آئندہ نسلوں کو تعلیم سے بہرہ ور کر کے ملکی ترقی میں انہیں کارآمد بنائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک لڑکی کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم کے مترادف ہوتی ہے۔ اسی اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے احساس کفالت پروگرام میں بچیوں کو دیئے جانے والی وظیفہ کی رقم لڑکوں سے زیادہ رکھی گئی ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی مخصوص اضلاع میں غریب خاندانوں کو پرائمری تعلیم کے لیے 2012 میں "وسیلہ تعلیم" پروگرام کے تحت تعلیمی وظائف دیئے جاتے رہے لیکن پیپر بیسڈ منصوبہ سازی کے باعث غلطیوں اور فراڈ کی بھرمار، پروگرام میں شامل نجی فلاحی اداروں کی جانب سے انتظامی اخراجات کی زیادتی، مانیٹرنگ کے کمزور نظام اور افرادی قوت کی کمی کے باعث یہ منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا۔ موجودہ منصوبے میں ٹیکنالوجی کی مدد سے شفافیت اور گھوسٹ سکولوں اور گھوسٹ طلبائ￿  جیسے مسائل سے چھٹکارا پایا جا سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن