نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 77 سالہ اداکارہ سائرہ بانو جنہوں نے حال ہی میں شوہر اور برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو کھویا ہے ان کی بھی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔ سائرہ کو ممبئی کے ہندوجا ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ سائرہ بانو کی طبیعت سے متعلق فی الحال زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔
دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل
Sep 02, 2021