جامشوروگرڈ سٹیشن کے 500 کے وی سوئچ یارڈ سے بجلی بحال

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جامشوروگرڈ سٹیشن کے 500کے وی سوئچ یارڈ سے بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ ایک ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ بدھ کو شام 4بجکر 9منٹ پر جامشورو گرڈ سٹیشن کے 220کے وی پر آسمانی بجلی گرنے سے آئیسو لیٹر کو نقصان پہنچاجو کہ جامشورو ٹنڈو محمد خان سرکٹ سے منسلک تھا۔ عملے نے فوری طور پر بجلی کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا اور 4بجکر 46منٹ پر سرکٹس اور 500کے وی کے سوئچ یارڈ کو بجلی کے نظام سے منسلک کر دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ این ٹی ڈی سی سے کے ۔الیکٹرک کو مکمل سپلائی بھی بحال کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن