پاکستان ریلوے نے کرونا ویکسی نیشن بارے اہم اقدامات کئے ،ترجمان 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کئے ہیں۔ترجمان ریلوے کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کے لیے پاکستان ریلوے نے سٹیشنوں کی حدود میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دیئے ہیں۔15 ستمبر 2021 تک ویکسی نیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک   ٹرین سٹاف اور سٹیشن حدود عملہ کیلئے مکمل ویکسی نیشن  ضروری ہو گی۔ 15 ستمبر 2021 تک ویکسی نیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل خور اکیں لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کے اجازت ہوگی۔   ویکسی نیشن نہ کروانے والے مسافروں کو15  ستمبر کے بعدٹکٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ ویکسی نیشن موبائل ٹیمیں سٹیشنوں پر موجود ہوں گی۔ اگر کوئی مسافر ٹکٹ چیکنگ کے دوران بغیر ویکسی نیشن کے شناخت ہوگیا تو ٹکٹ چیکر اور متعلقہ سٹاف کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن