پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان،وزارتِ خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان،وزارتِ خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے،پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ نیدرلینڈ کے وفد کی قیادت وزیر خارجہ سگرڈ کاگ نے کی،ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ سگرڈ کاگ اور ان کے وفد کو وزارتِ خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا ،انہوںنے کہا کہ پاکستان، نیدرلینڈ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، نیدرلینڈ، یورپی یونین میں پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، بہت سی ڈچ کمپنیاں، پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کاروبار کر رہی ہیں، افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور نیدرلینڈ مسلسل رابطے میں ہیں ، 18 اگست کو وزیر اعظم عمران خان اور نیدرلینڈ کے وزیر اعظم مارک رٹ کے درمیان، افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، پاکستان نے نیدرلینڈ سمیت 24 ممالک کے سفارتی عملے اور شہریوں کو کابل سے بحفاظت نکالنے میں معاونت فراہم کی،نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کی چار دہائیوں تک، میزبانی کی فراہمی کو سراہا،نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ نے کابل سے انخلا میں پاکستانی معاونت کو سراہتے ہوئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن