جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر ،ایف ڈبلیو اوکو ایک ارب چالیس کروڑ کا ٹینڈر جاری 

Sep 02, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی دارالحکومت میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایف ڈبلیو او کو ایک ارب چالیس کروڑ کا ٹینڈر جاری کردیامزید برآں وفاقی دارالحکومت میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو موصول ہونے والی بولیوں میں سے سب کم قیمت پر موصول ہونے والی بولی ایف ڈبلیو او کی تھی جس کو سی ڈی اے انتظامیہ نے منظور کرتے ہوئے ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو ایک ارب چالیس کروڑ روپے میں جاری کردیا گیامجوزہ ڈیزائن اور لے آئوٹ پلان میں 93 عدالتیں تعمیر کی جائیں گی، جبکہ خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ واش رومز، عورتوں اور اٹھارہ سال سے کم عمر ملزمان کے لئے علیحدہ علیحدہ بخشی خانوں اور مسجد کی جگہ بھی مختص کی گئی ہے، جبکہ سائلین اور عوامی سہولیات کے پیش نظر کنٹین، کار پارکنگ اور زیر زمین پانی کی ٹینکی بھی منصوبے میں شامل ہیں علاوہ ازیں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر اور اسکا ڈیزائن مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں توسیع ممکن ہوواضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں ضلعی عدالتوں کے لئے کوئی عمارت موجود نہیں تھی، وفاقی حکومت کی ہدایت پر سی ڈی اے نے اس منصوبے کا آغاز کیا، آ غاز میں ضلعی عدالتوں کی تعمیر کے اخراجات سی ڈی اے برداشت کرے گا، لیکن منصوبہ مکمل ہونے کے بعد وفاقی حکومت تمام اخراجات سی ڈی اے کو واپس کردے گی، یہ منصوبہ چھ ماہ کی مختصر المدت میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔

مزیدخبریں