اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدرو منتظم سینٹرل سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، تنظیمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاملاقات کے دوران وفاقی حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے اور آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں تاریخی کامیابی کے بعد حکومت سازی کے اہم مراحل باآسانی مکمل کرنے پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ء نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان تیزی سے فلاحی ریاست کی جانب بڑھ رہا ہے پیچیدہ علاقائی و سیاسی صورتحال میں وزیراعظم قوم کو بہترین قیادت فراہم کررہے ہیںپوری دنیا وزیراعظم کے فلسفہ امن اور تنازعات کے بذریعہ بات چیت حل کے نظریے کی اہمیت سمجھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ مثر اور جامع حکمت عملی کے باعث کلیدی معاشی اشاریے بہتری کی خبر دے رہے ہیں کرونا جیسی عالمی وبا میں حکومت نے عوام کی زندگیوں اور روزگار دونوں کا بے مثال تحفظ کیا ان کے مطابق احساس پروگرام اور صحت کارڈ سماج کے نادار طبقے کیلئے سائبان بن چکے ہیں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ملکی ترقی اور استحکام ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ہم باتیں نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں مخالفین کو عوامی خدمت کے ذریعے جواب دیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اپنے 3 برس میں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے پائیدار اقدامات کئے ہیں، حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف بڑے پیمانے پر کامیابی سمیٹے گی اور مخالفین کو عبرتناک شکست کا سامنا ہوگا۔
زاہد حسین کاظمی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی
Sep 02, 2021