لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز پرچون سطح پر 80کلو میدہ، فائن کی بوری کی قیمت میں 200 روپے اور 50کلو سوجی کی بوری کی قیمت میں 125روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ جس سے میدہ، فائن کی بوری کی قیمت 5300روپے سے بڑھ کر 5500روپے اور سوجی کی بوری کی قیمت 3200روپے سے بڑھ کر 3325 روپے ہو گئی۔