اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل بینک ہے جس کے 14 ملین فعال ڈیجیٹل والٹس سمیت 34ملین رجسٹرڈ صارفین ہیں۔ موبی لنک مائیکروفنانس بینک چھوٹے اور درمیانی کاروباری اداروں کو قرضے فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو 8 لاکھ سے زائد روایتی سطح پر انفرادی اور چھوٹے کاروباری قرضے تقسیم کرچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگست 2021 تک11,000,000 سے زائد ڈیجیٹل نانو قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔
موبی لنک مائیکروفنانس بینک نے ایک کروڑسے زائد ڈیجیٹل نانو قرضے فراہم کئے
Sep 02, 2021