راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے تنویر احمد ابڑونے راولپنڈی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے عمار چوک منصوبہ کا دورہ کیا، اس موقع پر پراجیکٹ ٹیم نے استقبال کیا اور تفصیلی بریفنگ دی یہ پروجیکٹ گزشتہ 12 سالوں سے زیر التوا تھا جس کے تعمیراتی کام کا پنجاب حکومت نے آرڈی اے اور سٹیشن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کی مدد سے آغازکیا ہے ترقیاتی کام اب بڑی تیزی سے جاری ہے بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کے بے انتہا رش کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پراجیکٹ میں چند نمایاں تبدیلیاں کی گئیں ہیں جن میںجڑواں انڈر پاس کا اضافہ،ایچ ٹی اورایل ٹی کیبلز کا زیر زمین کرنا اور نئی سروسز لائن اور ری انفورسڈارتھ پینل کا اضافہ ہے اسکے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اردگرد کے علاقے کو سرسبزوشاداب بنانے کیلئے اقدامات بھی کیے گئے ہیں تعمیراتی کام کے درمیان اس بات کا بڑا خیال رکھا گیا ہے کہ عوام الناس کو کم سے کم دشواری کا سامنا ہو اور ان کو آمدورفت میں کوئی زحمت نہ ہو، پراجیکٹ کی تکمیل کے سوال پر پراجیکٹ ٹیم نے امیدظاہرکی کہ 2022 کی آمد سے قبل عمار چوک کا ترقیاتی کام مکمل کر لیا جائے گااور اس اہم کام کی وقتی تکمیل کیلئے Covid-19 اور حالیہ مون سون کے سخت موسم میں بھی کام بغیر کس تعطل کے آٹھ آٹھ گھنٹوں کی تین شفٹوں میں24/7 جاری رہا ہے، پروجیکٹ ٹیم نے مزید بتایا کہ کئی سال پہلے 754 ملین روپے کا تخمینہ کیا گیا تھا جو کہ باوجہ تعمیراتی میٹیریل کی قیمت میں حالیہ ہوش ربا اضافے، ٹیکنیکل و ڈیزائن کی تبدیلی، مختلف کمپوننٹ کی اپ گریڈیشن اور اضافی کام کی وجہ سے پراجیکٹ کی لاگت اب 1307 ملین ہو گی، ڈی جی آر ڈی اے نے کام کی رفتاراور معیار کو سراہا ۔