ٹینڈرز پول ہونے کی شکایات، کمشنر گوجرانوالہ کا نوٹس،15 افسروں کی جواب طلبی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے ترقیاتی منصوبو ں کے  ٹینڈرنگ پراسیس میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے اورٹینڈرز پول ہونے کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے  مختلف ترقیاتی محکمو ں کے 15 افسران کی جواب طلبی کرلی ٹینڈر پول ہونے پر ٹھیکیداروں نے ملی بھگت سے زائد رقم کے ٹینڈرز حاصل کرلئے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا اور ٹینڈرز کی شفافیت پر اثر پڑا۔کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ نے  ایکسیئن لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ‘ ایکسیئن پی ایچ ای ڈی گجرات‘ منڈی بہاؤالدین‘ ایکسئن ہائی وے حافظ آباد‘ نارووال‘ سیالکوٹ‘ آر سی گوجرانوالہ‘ گجرات‘ ایکسیئن بلڈنگ ڈویژن ون اور ٹو گوجرانوالہ‘ ایکسئن بلڈنگ گجرات‘منڈی بہاؤالدین‘ حافظ آباد اور نارووال کی جواب طلبی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ تین دن کے اندر اندر اپنی پوزیشن واضح کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی-علاوہ ازیں کمشنر گوجرانوالہ نے ٹینڈرنگ پراسیس میں ذمہ داریاں ایمانداری اور احسن انداز میں انجام دینے پر ایکسیئن پی ایچ ای ڈی نارووال‘ ایکسیئن ہائی وے گوجرانوالہ‘ منڈی بہاؤالدین اور ایکسئین بلڈنگ سیالکوٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...