فیروزوالا (نامہ نگا) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق تحصیل ناظم راناانوارالحق نے کہا کہ حکومت کے تین سالوں کے دوران پاکستان نے جو نقصانات اٹھائے ہیں اس کا ازالہ کیلئے اب مزید 30 سال درکار ہونگے۔ پی ڈی ایم کی تحریک اب اپنے منطقی انجام کو پہنچ کر دم لے گی کراچی کے عوام نے اپوزیشن کے حق اور حکومت کیخلاف فیصلہ دیدیا ہے یہ ایک عوامی ریفرنڈم تھا نواز شریف اور شہباز شریف موجودہ حکومت کے خاتمہ کیلئے ایک نظریہ اور بیانہ پر متفق ہیں کسی ایشو پر اختلاف رائے کو گروپ بندی کا نام نہیں دیا جاسکتا ۔نواز لیگ اب ایک نئے عزم اور ولولہ کیساتھ سیاسی میدان میں اتر رہی ہے ۔رانا نورالحق نے کہاکہ قیام پاکستان کے74 سالوں میں تحریک انصاف کی حکومت کے تین سال ایسے ہیں جس میں پاکستان نے کوئی ترقی نہیں کی بلکہ اس دوران پاکستان کو معاشی اور سیاسی طور پر بڑے نقصانات ہوئے ہیں حکومت ابھی تک کرونا وائرس کے پیچھے چھپنے کی کوششیں کررہی ہے ۔پی ڈی ایم کی تحریک اب اپنے منطقی انجام کو پہنچ کر دم لے گی کراچی کے عوام نے اپوزیشن کے حق اور حکومت کیخلاف فیصلہ دیدیا ہے یہ ایک عوامی ریفرنڈم تھا نواز شریف اور شہباز شریف موجودہ حکومت کے خاتمہ کیلئے ایک نظریہ اور بیانہ پر متفق ہیں۔